ماہرہ نے ہمایوں سعید کو ولن کے کردار میں دیکھنے کی خواہش ظاہر کردی

کراچی: معروف اداکارہ ماہرہ خان نے سینئر اداکار ہمایوں سعید کو ولن کے کردار میں دیکھنے کی خواہش کا اظہار کردیا۔
اداکارہ ماہرہ خان اور فہد مصطفیٰ اپنی نئی آنے والے فلم آگ لگے بستی میں کی پروموشن میں مصروف ہیں اور اسی سلسلے میں انہوں نے نجی ٹی وی کے پروگرام ہنسنا منع ہے میں شرکت کی۔
پروگرام میں میزبان تابش ہاشمی نے دونوں اداکاروں کے ساتھ مختلف گیمز کھیلے اور سوالات بھی کیے۔
میزبان کی جانب سے ماہرہ سے سوال کیا گیا کہ آپ اداکار ہمایوں سعید کو کیا مشورہ دیں گی؟ اس پر ماہرہ نے کہا کہ میں ہمایوں سعید کو ولن کے کردار میں دیکھنا چاہتی ہوں، نوری نتھ جیسے منفرد کردار میں، ہمایوں کو ایکشن ہیرو بننے کا بھی شوق ہے۔
تابش ہاشمی نے ایکشن سے متعلق اداکار فہد مصطفیٰ سے سوال کیا، جس پر فہد نے کہا کہ مجھے بھی ایکشن کا شوق ہے، لیکن پاکستان میں سہولتیں نہیں ہیں، ابھی بھی فلم کی شوٹنگ کے دوران میری ہاتھ کی انگلی ٹوٹی تھی۔

ActressAs a villaindesire to see Humayun Saeed in a villain’s roleHumayun SaeedMahira Khan