میرا گانا کاپی کرنے پر مہیش بھٹ نے معافی مانگی تھی، وارث بیگ

لاہور: پاکستانی فلموں کے مقبول گلوکار وارث بیگ نے انکشاف کیا ہے کہ بولی وُڈ کے سینئر فلم میکر مہیش بھٹ نے میرا گانا چُرانے پر معافی مانگی تھی۔
وارث بیگ نے ایک پوڈ کاسٹ انٹرویو میں کہا کہ مہیش بھٹ نے میرا گانا کاپی کرکے اپنی ہٹ فلم مرڈر میں شامل کیا تھا، تاہم بعد میں انہوں نے بغیراجازت گانا لینے پر معافی مانگی تھی۔ مہیش بھٹ کا کہنا تھا کہ انہیں علم نہیں تھا کہ یہ گانا پاکستانی آرٹسٹ کا ہے۔
وارث بیگ نے مزید کہا، میرے متعدد گانے لوگوں نے کاپی کیے ہیں۔ اگر کوئی میرا گانا کاپی کرتا ہے تو میں برا نہیں مانتا۔ اب تو یوٹیوب کاپی کرنے والے کو اسٹرائیک بھیجتا ہے لیکن جس دور میں ہم کام کرتے تھے تب ایسا کوئی سسٹم نہیں تھا۔ میرے بہت سے گانے بولی وُڈ فلموں میں کاپی ہوئے ہیں۔

ApologizeBig RevealedCopying SongMahesh BhattWaris Baig