مہندرا راجا پاکسے چوتھی بار سری لنکا کے وزیراعظم بن گئے!

کولمبو: سری لنکا کی سیاسی جماعت پوڈو جا نا پیروامونا کے رہنما مہندرا راجا پاکسے نے گزشتہ روز ملک کے نئے وزیراعظم کی حیثیت سے حلف اٹھالیا، ان کی پارٹی نے حالیہ پارلیمانی انتخابات میں زبردست کامیابی حاصل کی تھی۔
راجا پاکسے نے کولمبو کے نواح میں واقع بدھ مت کے مندر میں ایک عظیم الشان تقریب کے دوارن حلف لیا جس میں حکمران اور حزب اختلاف کی جماعتوں سے تعلق رکھنے والے قانون سازوں اور سفارتی برداری نے شرکت کی۔ راجا پاکسے نے چوتھی بار ملک کے وزیراعطم کے حیثیت سے حلف لیا۔5 اگست کو ہونے والے انتخابات میں راجا پاکسے کی جماعت نے 145 نشستیں حاصل کیں جو 225 رکن پارلیمنٹ میں نئے قانون سازوں کے انتخاب کے لیے ہوئے تھے۔
ان کی نئی کابینہ اس ہفتے کے آخر میں حلف اٹھائے گی۔ انتخابات کورونا وائرس وبائی مرض کی وجہ سے صحت کی سخت گائیڈ لائنز کے تحت منعقد کیے گئے، جس نے ملک میں 2 ہزار 800 سے زائد افراد کو متاثر کیا ہے ۔سری لنکا کے صدر گوٹابایا راجا پاکسے کے مطابق، نئی پارلیمنٹ 20 اگست کو بلائی جائے گی۔

Mahendra rajapaksapremiere of sri lanka