نئی دہلی: پالتو کتے سے بے انتہا پیار کرنے والے جوڑے نے اس کی شادی انتہائی شاندار طریقے سے دھوم دھام کے ساتھ کی، جس میں تمام رسوم ادا کی گئیں۔
بھارتی دارالحکومت نئی دہلی کے قریب واقع گروگرام شہر میں ہوئی انوکھی شادی۔ ایک جوڑے نے اپنے کتے کی شادی بالکل انسانوں کی شادی کی طرح کی، جس میں شادی کے دعوت نامے بھی چھپے، آن لائن بھی لوگوں کو دعوت دی گئی اور بھنگڑے بھی ڈالے گئے۔ سو سے زائد مہمانوں کی تواضع لذیذ کھانوں سے کی گئی۔
کتے کی شادی کا اہتمام کرنے والے مالک جوڑے کا کہنا تھا کہ انہوں نے اپنے ’ شیرو کی شادی پڑوس میں رہنے والے خاندان کی سوئٹی سے کی، جس میں تمام روایتی رسوم ادا کی گئیں۔ کتوں کے مالکان کا کہنا تھا کہ ہم اپنے پالتو کتوں کو اپنے بچوں کی طرح پیار کرتے اور اسی لیے ان کی شادی بھی دھوم دھام سے کی۔