کراچی: اداکارہ مدیحہ امام نے تمام لڑکیوں کو شادی سے متعلق اہم مشورہ دے ڈالا۔
مدیحہ امام نے فیصل قریشی کے پوڈکاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے لڑکیوں کو شادی سے متعلق ایک اہم مشورہ دیا ہے، مدیحہ کا کہنا تھا کہ لڑکیاں کبھی ملک سے باہر رہنے والے شخص سے شادی نہ کریں کیونکہ یہ بہت سی لڑائیوں کی وجہ بنتا ہے۔
مدیحہ نے بتایا کہ وہ اور ان کے شوہر کام کے باعث نہ چاہتے ہوئے بھی الگ رہتے ہیں اور یہی ان کے درمیان لڑائی کی وجہ بن جاتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ فون پر بات کرنے سے اگر کوئی لڑائی ایک منٹ میں ختم ہونے والی ہو تو وہ ہفتوں اور مہینوں تک چلتی ہے جب کہ اگر میاں بیوی ساتھ رہ رہے ہوں تو اسی وقت ناراضی کو دور کیا جاسکتا ہے۔
مدیحہ امام کا کہنا تھا کہ الگ ملک کے شخص سے نبھائی جانے والی شادی میں جہاں ملاقات کیلئے بے قراری ہوتی ہے اور پیار میں اضافہ ہوتا ہے وہیں اس کے کچھ نقصانات بھی ہیں جو دوریوں کا باعث بنتے ہیں۔
خیال رہے کہ مدیحہ امام پاکستان کے کئی مشہور ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں جب کہ وہ بولی وُڈ فلم میں بھی کام کر چکی ہیں، ان کے شوہر موجی بسر کا تعلق بھی بھارت سے ہے۔