کراچی: صوبے بھر کے مدارس کو سندھ حکومت نے تعلیمی سرگرمیاں فوری بند کرنے کا حکم دے دیا۔
صوبائی حکومت نے سندھ میں کورونا کیسز میں اضافے کے پیش نظر تمام دینی مدارس میں تعلیمی سرگرمیاں فوری بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے، اس سلسلے میں محکمہ داخلہ سندھ کی جانب سے نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے، جس میں تمام مدارس میں تدریسی عمل فوری طور پر بند کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔
خیال رہے کہ کورونا کی دوسری لہر کے پیش نظر ملک بھر میں 26 نومبر سے 10 جنوری تک سرکاری، نیم سرکاری اور نجی تعلیمی ادارے بند ہیں۔