راولپنڈی: سابق ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید نے پشاور کور کی کمان سنبھال لی۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق کمانڈ تبدیلی کی تقریب کور ہیڈ کوارٹر پشاور میں ہوئی جس میں لیفٹیننٹ جنرل نعمان محمود نے کمان نئے کور کمانڈر پشاور لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید کے حوالے کی۔
واضح رہے کہ اس سے قبل لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید ڈی جی آئی ایس آئی تعینات تھے اور اب ان کی جگہ سابق کور کمانڈر کراچی لیفٹیننٹ جنرل ندیم انجم کو نیا ڈی جی آئی ایس آئی تعینات کیا گیا ہے۔