کراچی: اوگرا کی جانب سے ایل پی جی کی قیمت میں 9 روپے 58 پیسے کا اضافہ کردیا گیا ہے، جس کے بعد ایل پی جی کی فی کلو سرکاری قیمت 170 روپے ہوگئی۔
سندھ اور بلوچستان میں ایل پی جی کی قیمت 180 روپے فی کلو پر پہنچ گئی۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے صدر کراچی ایل پی جی ڈسٹری بیوٹرز الائنس عمران فاروقی کا کہنا تھا کہ سرکاری قیمت سے 10 روپے زائد پر ایل پی جی فروخت کی جارہی ہے، ایل پی جی مارکیٹنگ کمپنیوں کے باعث قیمت میں اضافہ ہورہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ماہِ اگست میں ایل پی جی کی قیمت 200 روپے فی کلو تک پہنچ جائے گی۔ اوگرا زائد قیمت پر فروخت کرنے والی ایل پی جی مارکیٹنگ کمپنیوں کے خلاف کارروائی کرے۔ ضلعی انتظامیہ زائد قیمت پر فروخت کرنے والے دکان داروں کیخلاف کارروائی عمل میں لائے۔