اسلام آباد: ایل پی جی انڈسٹریز ایسوسی ایشن پاکستان کے چیئرمین عرفان کھوکھر کا کہنا ہے کہ اگر وفاقی کابینہ نے لیوی کی منظوری دی تو یکم مارچ سے ایل پی جی پلانٹس، دُکانیں اور ٹرانسپورٹ بند کردیں گے۔
نجی ٹی وی کے مطابق ایل پی جی کی زمینی راستے سے درآمد پر لیوی کے نفاذ کے خلاف ایل پی جی انڈسٹریز ایسوسی ایشن نے یکم مارچ ہڑتال کا اعلان کردیا ہے۔
چیئرمین ایل پی جی انڈسٹریز ایسوسی ایشن پاکستان عرفان کھوکھر کا کہنا ہے کہ زمینی راستے سے درآمد پر 4669 روپے لیوی کا نفاذ تجویز کیا گیا ہے، اگر لیوی کا نفاذ ہوتا ہے تو ایل پی جی مہنگی ہوگی، لیوی نفاذ کی تجویز پر عمل نہ کیا جائے، اگر کابینہ نے لیوی کی منظوری دے دی تو یکم مارچ سے ایل پی جی پلانٹس، دکانیں اور ٹرانسپورٹ بند کردیں گے۔