کراچی: شہر قائد کے علاقے عائشہ منزل کے قریب ملزمان شہری سے قربانی کے جانور اور رکشا چھین کر فرار ہوگئے۔
عائشہ منزل کے قریب قربانی کے جانور اور رکشا چھیننے کے واقعے کے بعد متاثرہ شہری زارو قطار روتا رہا۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ گزشتہ روز ہونے والے واقعے کا مقدمہ متاثرہ شہری راشد کی مدعیت میں تھانہ عزیزآباد میں درج کیا گیا ہے۔
مقدمے کے متن میں کہا گیا ہے کہ متاثرہ شہری کے مطابق وہ اپنے 3 دنبے لے کر اپنے گھر واقع ایف سی ایریا جارہا تھا کہ اس دوران عائشہ منزل کے قریب 2 موٹر سائیکلوں پر سوار 4 ملزمان نے اسے روکا اور تینوں دنبوں سمیت رکشا چھین کر فرار ہوگئے۔