لانگ رینج شوٹنگ: پاکستانی شوٹرز کی دھوم، 3 سونے سمیت 11 میڈلز جیت لیے

لندن: لانگ رینج شوٹنگ چیمپئن شپ میں پاکستانی شوٹرز نے 3 سونے سمیت 11 میڈلز جیت لیے۔
پاکستان نے چیمپئن شپ کے مجموعی ٹاپ 10 میں 3 پوزیشنز حاصل کرتے ہوئے ٹاپ انفرادی شوٹرز میں بھی نمایاں کارکردگی دکھائی۔
برطانیہ کے لیجنڈری بسلی رینجز میں کھیلی گئی لانگ رینج شوٹنگ چیمپئن شپ میں پاکستانی شوٹرز چھاگئے جنہوں نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 3 گولڈ، 4 سلور اور 4 کانسی کے تمغے جیتے۔
گولڈ میڈل جیتنے والوں میں جنید خٹک اور احمد جاوید شامل ہیں، ایف ٹی آر کیٹیگری میں پاکستانی ٹیم نے انفرادی تمغوں کے کئی انعامات اپنے نام کیے۔
پاکستان نے چیمپئن شپ کے مجموعی ٹاپ 10 میں 3 پوزیشنز حاصل کرتے ہوئے ٹاپ انفرادی شوٹرز میں بھی نمایاں کارکردگی دکھائی، شوٹنگ چیمپئن شپ میں 18 ممالک کے قریباً 160 عالمی معیار کے نشانہ بازوں نے حصہ لیا۔
چیمپئن شپ کے دوران پاکستان کی جانب سے 18 نشانے بازوں کے دستے نے پاکستان کی نمائندگی کی اور مختلف چیلنجز اور پیشہ وارانہ صلاحیتوں سے لیس پاکستانی ٹیم نے اپنی شاندار کارکردگی سے قوم کا سر فخر سے بلند کیا۔

Including three GoldLong range shooting ChampionshipPakistan Won 11 MedalsUK