لانگ مارچ کا شیڈول تبدیل، بدھ سے شروع ہوگا، عمران خان

لاہور: پی ٹی آئی کے سربراہ اور سابق وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ حقیقی آزادی لانگ مارچ کل نہیں بلکہ پرسوں سے شروع ہوگا۔
عمران خان سے لاہور میں صحافیوں کی وفد نے ملاقات کی۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ لانگ مارچ کے شیڈول میں تبدیلی کردی گئی ہے، لانگ مارچ کل کے بجائے پرسوں سے شروع ہوگا۔
عمران خان نے کہا کہ آصف علی زرداری اور نواز شریف سے کبھی سمجھوتا نہیں ہوسکتا، پوری قوم اب تیار ہے، الیکشن کی تاریخ لے کر ہی واپس آئیں گے، میرا لانگ مارچ ہر صورت میں منزل حاصل کرے گا۔
عمران خان کا کہنا تھا کہ سرحدوں پر کھڑے فوجی میرے بچوں کی طرح ہیں، آرمی چیف کی تقرری میرا ایشو نہیں، پاک فوج ہماری ہے اور اس کے خلاف جانا ممکن نہیں۔

long marchmedia talkPTI Chairman Imran KhanSchedule ChangeStart Wednesday