کراچی: صوبہ سندھ میں کل (ہفتے) سے 8 اگست تک لاک ڈاؤن کرنے کا فیصلہ۔ 31 اگست کے بعد اُسے سیلری نہیں ملے گی جو ویکسی نیشن نہیں کرائے گا۔
وزیراعلیٰ سندھ سید مُراد علی شاہ کی زیر صدارت کورونا ٹاسک فورس کا اجلاس ہوا، جس میں تمام اداروں کے اہم افراد نے شرکت کی۔
اجلاس میں صوبہ سندھ میں ہفتے سے 8 اگست تک لاک ڈاؤن کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ وزیراعلیٰ سندھ نے اعلان کیا ہے کہ ہم 31 اگست کے بعد سیلری نہیں دیں گے جو ویکسی نیشن نہیں کرائے گا۔ ایکسپورٹ انڈسٹری کھلی رہے گی۔ پیر سے سرکاری دفاتر بھی بند کریں گے۔ نجی ادارے بھی بند رہیں گے۔ تمام اپوزیشن کے ایم پی ایز، کاروباری افراد اور ڈاکٹرز نے سندھ گورنمنٹ کے فیصلے کو سپورٹ کیا۔
انٹر سٹی ٹرانسپورٹ بھی بند ہوگی۔ فارمیسی کھلی رہے گی۔ ساری مارکیٹس بند رہیں گی، شہریوں کے غیر ضروری گھروں سے باہر نکلنے پر پابندی ہوگی، جو روڈ پر آئے گا اُس کا ویکسی نیشن کارڈ چیک کیا جائے گا۔