وزیر اطلاعات سندھ سعید غنی نے دوبارہ کورونا کیسز بڑھنے کے پیش نظر سخت فیصلوں کا عندیہ دے دیا۔ تفصیلات کے مطابق وزیر اطلاعات سندھ سعید غنی نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ سندھ میں لاک ڈاؤن کو بدقسمتی سےسیاسی نشانہ بنایاگیا، کورونا کیسزمیں تھوڑی سی کمی ہوئی ہے، اگرکیسزبڑھےتوسندھ حکومت دوبارہ سخت فیصلے کرے گی۔خیال رہے سندھ حکومت نے کورونا کیسز میں کمی کے پیش نظر آج سے لاک ڈاؤن میں نرمی کا اعلان کیا ہے، جس کے تحت کاروبار رات 8 بجے تک کھولا رہے گا۔