ابوظہبی میں لاک ڈاؤن کے نفاذ کا اعلان

متحدہ عرب امارات کے دارالحکومت ابو ظبی میں لاک ڈاؤن کے نفاذ کا اعلان کردیا گیا ہے۔خلیج کی ویب سائٹ نے میڈیا آفس کی جانب سے جاری کردہ ٹوئٹ کے حوالے سے بتایا ہے کہ ابوظہبی میں 19 جولائی سے لاک ڈاؤن نافذ کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق اماراتی ریاست میں 19 جولائی سے رات 12 بجے سے صبح 5 بجے تک شہریوں کی آزادانہ نقل و حرکت پر پابندی عائد ہوگی۔ابوظہبی میڈیا آفس کی جانب سے کی گئی ٹوئٹس میں بتایا گیا ہے کہ 19 جولائی سے اسٹیریلائزیشن مہم کے دوبارہ سے آغاز کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
اسٹیریلائزیشن مہم روزانہ رات 12 بجے سے صبح 5 بجے تک چلائی جائے گی، اس دوران پورے ابوظہبی میں کرفیو نافذ ہو گا۔ شہریوں کو رات 12 بجے سے صبح 5 بجے تک آزادانہ نقل و حرکت کی اجازت نہیں ہوگی۔ صرف خوراک کے حصول یا میڈیکل ایمرجنسی کی صورت میں گھر سے نکلنے کی اجازت ہوگی، جبکہ کرفیو کے اوقات کے دوران خصوصی نقل و حرکت کیلئے باقاعدہ موومنٹ پرمٹ حاصل کرنا ہوگا۔

Lockdown