ضلع وسطی میں کورونا کے مزید 126 کیسز کی نشاندہی کے بعد مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کردیا گیا ، جو یکم جون سے 15 جون تک نافذ العمل رہے گا۔تفصِلات کے مطابق ، ضلع وسطی کے 4 ٹاؤنز کے مختلف علاقوں اور گلیوں میں مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کردیا گیا اور نوٹیفکیشن جاری کردیا۔نوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاون 1جون سے 15 جون تک نافذ العمل رہے گا، متاثرہ علاقوں میں گلبرگ، نارتھ کراچی، لیاقت آباد ،نارتھ ناظم آباد شامل ہیں۔
دوسری جانب این سی او سی کی رپورٹ کت مطابق اکستان میں مزید71اموات ہوچکی ہیں جبکہ۔ گزشتہ 24 گھنٹے میں کورونا مثبت کیسز 771کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔جس کے بعد کورونا مثبت کیسز کی شرح 3.71 فیصد رگئی ہے
۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق ملک میں اموات کی مجموعی تعداد 20 ہزار 850 تک پہنچ گئی جبکہ ملک بھرمیں ایکٹو کیسز کی تعداد 57 ہزار336ہے اور متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 9 لاکھ21 ہزار 824 ہے۔ جبکہ کورونا سے صحت یاب ہوچکے ہیں۔
دوسری جانب وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی و سربراہ نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر اسد عمر نے کہا ہے کہ پاکستان میں کورونا کیسز کی مثبت شرح 10 فیصد تک پہنچ گئی تھی، لیکن اب کیسز کی مثبت شرح 4 فیصد پر آگئی ہے۔