اسلام آباد: حکومت نے چین، روس اور قازقستان سے 5 ارب ڈالر قرض لینے کا فیصلہ کیا ہے۔
نجی ٹی وی کے مطابق وفاقی حکومت نے چین، روس اور قازقستان سے 5 ارب ڈالر قرض لینے کا فیصلہ کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق چین سے 3 ارب ڈالر، روس اور قازقستان سے 2 ارب ڈالر قرض ملنے کا امکان ہے۔
چین سے 3 ارب ڈالر کا قرض زرمبادلہ کے ذخائر مستحکم کرنے کے لیے لیا جائے گا اور قازقستان اور روس سے ملنے والے 2 ارب ڈالر ایم ایل ون پر خرچ ہوں گے۔
ذرائع وزارت خزانہ کے مطابق وزارت اقتصادی امور نے قرض لینے کے لیے پلان تیار کرلیا ہے، وزیراعظم کے دورۂ چین کے موقع پر 3 ارب ڈالر قرض کا معاہدہ طے پائے گا۔
چین سے ملنے والے 3 ارب ڈالر کا ابتدائی معاہدہ ایک سال کے لیے کیا جائے گا، قازقستان اور روس سے 2 ارب ڈالر کا معاہدہ بھی جلد کیے جانے کا امکان ہے۔