دس غریب ترین ممالک کی فہرست جاری، سوڈان کا پہلا نمبر

نیویارک: حال ہی میں فوربس نے دنیا کے 10 غریب ترین ممالک کی فہرست جاری کی ہے، جس کے مطابق سوڈان کو پہلے نمبر پر رکھا گیا ہے۔
10 غریب ترین ممالک کی فہرست میں اکثر ممالک کا تعلق افریقا کے خطے سے ہے۔
1) سوڈان: سب سے پہلے نمبر پر چھوٹا افریقی ملک سوڈان ہے جس کی کل جی ڈی پی 29.99 ارب ڈالر ہے اور آبادی 11.1 ملین (1.1 کروڑ) ہے۔
2) برونڈی: مشرقی افریقا میں ایک چھوٹی سا لینڈ لاکڈ ملک برونڈی کی کل جی ڈی پی 2.15 ارب ڈالر، آبادی 13,459,236 ہے۔
3) سی اے آر دنیا کا تیسرا غریب ترین ملک ہے۔ اس کی کل جی ڈی پی 3.03 ارب ڈالر اور آبادی 5,849,358 ہے۔
4) ملاوی: دنیا کا چوتھا غریب ترین ملک ہے۔ 21,390,465 افراد کی آبادی کے لیے اس کا جی ڈی پی 10.78 ارب ڈالر ہے۔
5) موزمبیق: موزمبیق، ایک سابق پرتگالی کالونی کی جی ڈی پی 24.55 ارب ڈالر اور آبادی 34,497,736 ہے۔
6) صومالیہ: اس ملک میں 19,009,151 کی آبادی کے لیے جی ڈی پی محض 13.89 ارب ڈالر ہے۔
7) کانگو: اس کی کل جی ڈی پی 79.24 ارب ڈالرز اور آبادی 104,354,615 ہے۔ کانگو شدید معاشی بحران سے نبردآزما ہے، قریباً 62 فیصد کانگو کے باشندے 180 روپے یومیہ سے کم پر زندہ رہتے ہیں۔
8) لائبیریا: یہ مغربی افریقی ملک، جس کی آبادی 5,492,486 ہے، دنیا کا آٹھواں غریب ترین ملک ہے۔ اس کی کل جی ڈی پی صرف 5.05 ارب ڈالر ہے۔
9) یمن: ایران کا قریبی اتحادی، یمن 16.22 ارب ڈالر کی جی ڈی پی اور قریباً 34.4 ملین کی آبادی کے ساتھ کرہ ارض کا نواں غریب ترین ملک ہے۔
10) مڈغاسکر: جزیرہ نما ملک مڈغاسکر دنیا کا 10 واں غریب ترین ملک ہے، جس کی 30.3 ملین کی آبادی کے لیے 18.1 ارب ڈالر کی جی ڈی پی ہے۔

List IssuedSudan Ranks FirstTen Poorest Countries