بیونس آئرس: ارجنٹائن کے اسٹار فٹ بالر لیونل میسی نے اپنی آٹھویں بیلن ڈی آر ٹرافی سابقہ کلب بارسلونا میوزیم کو عطیہ کردی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی کلب انٹرمیامی کی نمائندگی کرنے والے اسٹار فٹ بالر لیونل میسی دنیا کے واحد کھلاڑی ہیں جنہوں نے 8 بیلن ڈی آر ٹرافی جیت رکھی ہیں، کرسٹیانو رونالڈو 6 بیلن ڈی آر ٹرافیز کے ہمراہ دوسرے نمبر پر موجود ہیں۔
سال 2021 میں میسی نے مالی بحران کے باعث بارسلونا کو خیرباد کہا اور پیرس سینٹ جرمن چلے گئے، بعدازاں انہوں نے پی ایس جی کو چھوڑ کر انٹرمیامی کلب جوائن کیا۔
لیونل میسی نے کہا کہ آٹھواں بیلن ڈی آر ایوارڈ بارسلونا کو عطیہ کیا ہے تاکہ ٹرافی سے کھلاڑیوں میں جذبہ بیدار ہو اور کلب کے لیے جیتنے کی کوشش کریں۔