کراچی میں اچانک معتدل بارش سے موسم خوش گوار

کراچی: شہر قائد میں آج دوپہر کے بعد آندھی اور گرج چمک کے ساتھ ہلکی سی معتدل بارش برسی ہے۔
محکمۂ موسمیات کے مطابق ہوا کا کم دباؤ بھارتی گجرات پر موجود ہے اور سسٹم کو بحیرۂ عرب سے نمی کی صورت میں تقویت مل رہی ہے۔
محکمۂ موسمیات کا بتانا ہے کہ سسٹم مزید شدت اختیار کرکے ڈپریشن میں تبدیل ہوسکتا ہے جب کہ سسٹم کل تک شمالی بحیرۂ عرب میں داخل ہوسکتا ہے۔
محکمۂ موسمیات کا کہنا ہے کہ سسٹم کے بحیرۂ عرب میں آنے کے بعد سمندر میں طغیانی ہوسکتی ہے جس کے باعث، ٹھٹھہ، بدین، سجاول، تھرپارکر، مٹھی اور عمرکوٹ میں اس سسٹم کے زیر اثر آج اور کل بارش کا امکان ہے۔
اس کے علاوہ کراچی میں آج دوپہر کے بعد آندھی اور گرج چمک کے ساتھ ہلکی سی معتدل بارش کا امکان ہے، شہر میں 30 سے 40 کلومیٹر فی گھنٹہ یا اس سے زائد رفتار سے تیز ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔

Light Rain in Karachitoday