کراچی: شہر قائد میں 24 گھنٹوں کے دوران مطلع جزوی ابر آلود رہنے اور کہیں کہیں بوندا باندی کا امکان ہے۔
محکمۂ موسمیات کے مطابق شہر میں کم سے کم درجہ حرارت 14 سے 16 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے۔
محکمۂ موسمیات کا کہنا ہے کہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 28 سے 30 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے۔
محکمۂ موسمیات کے مطابق رات کم سے کم درجۂ حرارت 15.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا۔
اس کے علاوہ شہر میں ہوا میں نمی کا تناسب 85 فیصد ہے۔
محکمۂ موسمیات کا کہنا ہے کہ شمال مشرق سے ہوائیں چل سکتی ہیں۔