عمران سے متعلق امریکی نمائندگان کا خط، اندرونی معاملات میں مداخلت قرار

اسلام آباد: امریکا کے 62 نمائندگان کے خط کے جواب میں پاکستان کے 160 ارکان پارلیمنٹ نے وزیراعظم شہباز شریف کو خط لکھ دیا۔
پاکستان کے اراکین پارلیمنٹ نے پاکستان کی داخلی صورت حال میں مداخلت پر وزیراعظم کو خط لکھا۔ خط میں ایک مخصوص پارٹی کے بے بنیاد سیاسی بیانیے پر امریکی حکومت سے تحفظات کا اظہار کیا گیا۔
خط لکھنے والوں میں طارق فضل چودھری، نوید قمر، مصطفیٰ کمال، آسیہ ناز تنولی، خالد مگسی اور دیگر شامل ہیں۔ خط میں ایک سیاسی جماعت کے سیاسی عمل اور ریاستی اداروں کو بدنام کرنے کی مہم پر بھی تحفظات کا اظہار کیا گیا۔ ارکان پارلیمنٹ نے خط میں کہا کہ بحیثیت پارلیمنٹرین فرض سمجھتے ہیں کہ وزیراعظم کے ذریعے کانگریس کے ارکان کو آگاہ کریں۔ پاکستان جمہوری چیلنجز سے نبردآزما ہے، جس کو انتہاپسندی کی سیاست نے مزید پیچیدہ کردیا ہے۔

Interference in Internal AffairsLetter Regarding Imran KhanParliamentarianUS Representatives