تلخ و شیریں یادیں لیے 2021 کا آخری سورج غروب

کراچی: بالآخر غم اور خوشی، کہیں شادیانے، کہیں ماتم، تلخ و شیریں یادیں لیے سال 2021 کا آخری سورج مغرب کی آغوش میں جا سویا۔
کراچی، اسلام آباد، لاہور، پشاور، کوئٹہ اور ملتان سمیت ملک کے مختلف شہروں میں 2021 کے سورج کے غروب ہونے کا خوبصورت نظارہ کیا گیا۔
2021 میں کبھی خوشی کبھی غم پر مسرت اور مشکل اوقات کا سامنا رہا، کورونا کے حملے جاری رہے مگر 2020 کی نسبت خوف کم ہوا، سال کے اوائل میں کورونا ویکسی نیشن کا سلسلہ شروع ہوا، مہنگائی کے حملے صورتیں بدل بدل کر تسلسل سے جاری رہے جب کہ اہل لاہور نے نئے سال سے نئی امیدیں اور توقعات وابستہ کرلی ہیں۔
دوسری جانب نیوزی لینڈ میں 2022 کا آغاز ہوگیا، نئے سال کو وارم ویلکم کیا گیا، آکلینڈ میں شاندار لائٹ شو کا اہتمام کیا گیا اور منچلوں نے خوب ہلا گلا کیا۔ گوگل بھی نئے سال کی خوشیوں میں شریک ہے اور اس نے اپنے ڈوڈل کو تبدیل کردیا ہے۔
پاکستان میں بھی 2022 کو خوش آمدید کہنے کی تیاریاں کرلی گئی ہیں، منچلوں نے کمر کس لی ہے جب کہ انتظامیہ بھی چوکس ہوچکی ہے، کراچی میں دفعہ 144نافذ کرتے ہوئے ہوائی فائرنگ کرنے والوں کیخلاف سخت کارروائی کی وارننگ جاری کردی گئی ہے۔ لاہور میں آتش بازی کی اجازت نہیں ہوگی جبکہ اسلام آباد میں موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔

2021آخری سورج غروبغروب آفتاب