لاہور: قومی اسمبلی میں دیے گئے متنازع بیان کے معاملے پر لاہور کی سڑکوں پر سردار ایاز صادق کے خلاف بینرز اور ہورڈنگ آویزاں کردیے گئے۔
قومی اسمبلی میں دیے گئے بیان پر سردار ایاز صادق کو حکومتی اراکین کی جانب سے شدید تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے اور ان کے خلاف ایک شہری نے مقدمے کے لیے درخواست بھی جمع کرادی ہے۔
لاہور کی سڑکوں پر بھی ایاز صادق کے خلاف نعرے بازی والے بینرز اور پوسٹرز آویزاں کردیے گئے ہیں۔