لاہور: سابق وزیراعظم اور بانی پی ٹی آئی عمران خان کی چار مقدمات میں انسداد دہشت گردی عدالت نے ضمانت منظور کرلی۔
لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت کے جج ارشد جاوید نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کے خلاف جلاؤ گھیراؤ کے چار مقدمات میں ضمانت کی درخواستوں پر سماعت کی۔
عدالت نے بانی پی ٹی آئی کی درخواستوں پر فیصلہ سنایا اور چاروں مقدمات میں ضمانتیں منظور کرلیں۔
عدالت نے مسلم لیگ (ن) کا آفس جلانے سمیت 4 مقدمات میں 5،5 لاکھ روپے مچلکوں کے عوض عمران خان کی ضمانتیں منظور کیں۔