حکومت نے ویکسی نیشن نہ لگوانے والوں کو ٹرانسپورٹ، بازار اور ہوٹلز میں داخلے پر پابندی لگانے کا فیصلہ کرلیا ہے، کمشنر لاہور نے کہا کہ 30 اگست کے بعد ویکسین کے بغیر مسافروں کوسفری سہولیات نہیں ملیں گی، لاری اڈوں سے بغیر ویکسین مسافروں کوسفری سہولیات نہیں ملیں گی، مارکیٹس میں بھی بغیر ویکسین افراد کا داخلہ بند کرنے کے بینرز آویزاں ہوں گے۔تفصیلات کے مطابق کمشنر لاہور محمد عثمان کی زیر صدارت اجلاس میں کمشنر نے ویکسین سے متعلق تمام شکایات خود چیک کرنے کا فیصلہ کیا، بغیر ویکسی نیشن افراد کا بازار، ہوٹلز اور ٹرانسپورٹ میں داخلے پر پابندی کا فیصلہ کیا گیا ہے، 30 اگست کے بعد بغیر ویکسین مسافروں کوسفری سہولیات نہیں ملیں گی، مارکیٹس میں بھی بغیر ویکسین افراد کا داخلہ بند کرنے کے بینرز آویزاں کریں گے۔