لاہور دھماکا، 4 دن میں تمام ملوث ملزمان کو گرفتار کرلیا: وزیراعلیٰ پنجاب

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ لاہور دھماکے میں ملک دشمن ایجنسیاں ملوث ہیں، دہشت گرد تنظیموں نے مقامی نیٹ ورک کے ساتھ مل کر منصوبہ بنایا، حملے میں ملوث تمام دہشت گردوں اور سہولت کاروں کو چار دن میں پکڑلیا، کامیابی کا سہرا سی ٹی ڈی کے سر ہے۔
وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے آئی جی پنجاب و دیگر کے ساتھ نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ 23 جون کو صبح 11 بجے جوہر ٹاؤن میں بم دھماکا ہوا، لاہور دھماکے میں پولیس اہلکار سمیت 3 افراد جاں بحق ہوئے، سی ٹی ڈی نے 16 گھنٹے میں ذمے داروں کا تعین کیا، دہشت گردوں کو 4 روز میں گرفتار کرلیا گیا، ملزمان کو انتہائی پیشہ ورانہ انداز سے گرفتار کیا گیا، دہشت گردوں کے خلاف تمام شواہد اکٹھے کرلیے گئے ہیں، صوبے میں تمام ہائی پروفائل کیسز کو ٹریس کرلیا۔
وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا کہ دھماکے میں ملک دشمن ایجنسی ملوث تھی، مالی معاونت فراہم کرنے والے کرداروں کو بھی بے نقاب کیا، لاہور جوہر ٹاؤن دھماکے میں ملک دشمن ایجنسی ملوث ہے، تھریٹ جاری ہوتے رہتے ہیں لیکن اس واقعے سے متعلق نہیں تھا۔
اس موقع پر آئی جی پنجاب انعام غنی نے کہا ہے کہ گاڑی کی پہچان کرکے تفتیش کا دائرہ کار بڑھایا، گاڑی کی خریداری اور مرمتی کام میں ملوث افراد حراست میں ہیں، واقعے میں ملوث تمام افراد سامنے آچکے، سی ٹی ڈی اور پولیس نے محنت سے پورا نیٹ ورک گرفتار کرلیا، زیر حراست ایک ملزم فورتھ شیڈول میں شامل تھا نہ ہے، انٹیلی جنس ایجنسیز معاملے کو دیکھ رہی ہیں۔

آئی جی پنجابپریس کانفرنسسردار عثمان بزدارسی ٹی ڈیلاہور دھماکاملوث ملزمان گرفتاروزیراعلیٰ پنجاب