نیند میں کمی دل کی صحت کے لیے نقصان دہ

نیویارک: نیند میں کمی دل کی صحت کے لیے از حد نقصان دہ ثابت ہوسکتی ہے۔ مناسب نیند ہماری صحت کے لیے بنیادی حیثیت رکھتی ہے۔ دنیا کی رفتار سے چلنے کی کوشش میں لوگ اکثر نیند کی اہمیت کو فراموش کربیٹھتے ہیں اور ان کے لیے کام اور آرام کے درمیان توازن قائم کرنا مشکل ہوجاتا ہے۔
نیند کے طرز میں کسی بھی قسم کی تبدیلی براہ راست دل کی کارکردگی کو متاثر کر سکتی ہے۔
نیند کا متاثر چکر بلند فشار خون یا ہائپر ٹینشن کا سبب بن سکتا ہے۔ نیند بلڈپریشر کو قابو کرنے میں اہم کردار ادا کرتی ہے۔ طویل عرصے تک نیند کی کمی مستقل ہائی بلڈپریشر کا باعث بن سکتا ہے جو قلبی مرض اور فالج کی وجہ بھی ہے۔
نیند میں کمی کی وجہ سے جسم میں سوزش بھی ہوسکتی ہے، جو جسم کی کارکردگی پر اثر ڈال سکتی ہے۔ دائمی سوزش کا تعلق خون کی شریانوں کے سکڑنے سے ہوتا ہے جو دل کے دورے اور فالج کا سبب بن سکتا ہے۔
نیند میں کمی جسم کی گلوکوز کی سطحوں کو متاثر کرتی ہے جس سے ٹائپ 2 ذیابیطس کے خطرات بڑھ جاتے ہیں۔ ذیابیطس کو قلبی مرض کے ایک سبب کے طور پر بھی جانا جاتا ہے۔
نیند میں کمی بھوک قابو کرنے والے ہارمونز کا توازن خراب کرسکتی ہے، جس کے سبب بھوک اور وزن میں اضافہ زیادہ ہوسکتا ہے۔ قلبی مرض میں موٹاپا ایک اہم کردار ادا کرتا ہے۔

cause of heart diseasesHigh Blood pressureLack of SleepOther DiseaseResearch