وفاقی حکومت نے ملک بھر میں عام تعطیل کا اعلان کر دیا

وفاقی حکومت نے ملک بھر عام تعطیل کا اعلان کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت کی جانب سے یوم مزدور کے موقع پرعام تعطیل کا اعلان کیا گیا ہے ، جس کی وجہ سے یکم مئی کو ملک بھر میں عام تعطیل ہو گی ، اس لیے تمام سرکاری و نجی ادارے بند رہیں گے ، یوم مزدور کے موقع پر ملک بھر میں تقریبات اور سیمینارز ہوں گے۔خیال رہے کہ سندھ حکومت کی جانب سے پہلے ہی عالمی یوم مزدور کے موقع پرعام تعطیل کا اعلان کیا گیا ہے ، صوبائی حکومت نے یکم مئی بروز ہفتہ صوبے بھر میں عام تعطیل کا نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا ہے۔

labor day