کراچی: ٹی وی اور فلم کی مقبول اداکارہ کبریٰ خان نے کہا ہے کہ اگر مستقبل میں انہیں بولڈ کردار بھی کرنا پڑا تو کریں گی۔
ہمایوں سعید کی ہٹ فلم لندن نہیں جاؤں گا کی ہیروئن کبریٰ خان نے حالیہ انٹرویو میں اداکاری کی دنیا میں اپنے منتخب کرداروں کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ میرے لیے اداکاری یہ نہیں ہے کہ میں بچی بن کر رہوں ہمیشہ یا چلبلی بن کر رہوں۔
انہوں نے کہا کہ اداکاری کسی بھی طرح کی ہوسکتی ہے اگر مجھے بولڈ لڑکی کا کردار کرنا پڑا تو کروں گی، اگر مجھے لڑکا بننا پڑا تو بن جاؤں گی۔
اُن کا کہنا تھا کہ اداکار کے لیے یہ ضروری نہیں ہوتا کہ عمر، خوبصورتی، جنس کا تعین کر کے اداکاری کرے، میں ہر وہ کام کروں گی جو کر کے مجھے مزا آئے اور اس سے میں لطف اندوز ہوسکوں۔
یاد رہے کہ کبریٰ خان نے حال ہی میں ریلیز ہونے والی ہمایوں سعید کی فلم لندن نہیں جاؤ ں گا میں بہترین اداکاری کے جوہر دکھائے تھے۔