کے پی ایل، باغ اسٹالینز نے میرپور رائلز کو 15 رنز سے ہرا دیا

مظفر آباد: کشمیر پریمئر لیگ (کے پی ایل) کے تیسرے روز باغ اسٹالینز نے میرپور رائلز کو 15 رنز سے ہرا دیا۔
باغ اسٹالینز کے کپتان شان مسعود شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرنے پر مین آف دی میچ قرار پائے۔ بارش کے باعث راولا کوٹ ہاکس اور کوٹلی لائنز کا میچ بغیر کھیلے ختم کر دیا گیا۔
مظفر آباد اسٹیڈیم میں کے پی ایل کے چوتھے میچ میں باغ اسٹالینز نے پہلے کھیلتے ہوئے 6 وکٹ پر 211 رنز بنائے۔ شان مسعود نے 78 رنز کی کیپٹن اننگز کھیلی، اس فاتحانہ پرفارمنس پر انہیں مین آف دی میچ ایوارڈ دیا گیا۔
اسد شفیق نے ٹوٹل میں 54 رنز کا اضافہ کیا، جواب میں شعیب ملک کی ٹیم میرپور مقررہ 20 اوور میں 8 وکٹ پر 196 رنز بنا سکی۔ ہار پر میرپور رائلز کو دوہرا دکھ ملا۔ سلو اوور ریٹ پر کھلاڑیوں کو میچ فیس کا پانچ فیصد جرمانہ بھی عائد کر دیا گیا۔
ایونٹ کے تیسرے روز دوسرا میچ بارش کی نذر ہو گیا، ٹاس بھی نہ ہو سکا۔ راولا کوٹ ہاکس اور کوٹلی لائنز کے کھلاڑیوں ارمان ٹھنڈے پڑ گئے۔
کشمیر پریمئر لیگ میں آج بھی دو میچ شیڈول ہیں۔ اوور سیز وارئرز کا میرپور رائلز جبکہ راولاکوٹ ہاکس کا کوٹلی لائنز سے مقابلہ ہو گا

Bagh Stallions beat Mirpur Royals by 15 runsKPL