ممبئی/ کرائسٹ چرچ: نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیم کے کپتان کین ولیمسن کو آئی سی سی ورلڈکپ سے قبل آئی پی ایل نے سنگین دھچکے سے دوچار کردیا۔
نجی ٹی وی کے مطابق کیوی ٹیم کے کپتان کین ولیمسن ان فٹ ہونے کے بعد وہ ورلڈکپ سے بھی باہر ہوگئے ہیں، ترجمان نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ ولیمسن کے گھٹنے کی سرجری کے باعث ہونے والی سوزش 3 ہفتوں میں ختم ہوگی تاہم میڈیکل رپورٹس میں انہیں مکمل فٹ ہونے میں 6 سے 9 ماہ کا وقت درکار ہوگا۔
دُنیائے کرکٹ کے معروف بلے باز کین ولیمسن نے اس صورت حال پر مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ورلڈکپ سے پہلے مکمل صحت یاب ہونا مشکل ہے، تاہم وہ امید نہیں ہاریں گے، فی الحال چاہتا ہوں کہ جلد از جلد سرجری ہو تاکہ ری ہیب شروع کرسکوں۔
خیال رہے کہ ورلڈکپ 5 اکتوبر سے 19 نومبر تک بھارت میں شیڈول ہے۔