اداکارہ کنزیٰ ہاشمی کی لیک ویڈیو!

کراچی: ٹی وی اداکارہ کنزیٰ ہاشمی کی نئی مختصر فلم ‘لیک ویڈیو’ جاری کردی گئی ہے۔
اداکارہ کنزیٰ ہاشمی کی نئی مختصر فلم ‘لیک ویڈیو’ کی ہدایت کاری عابص رضا نے دی ہے جب کہ اس مختصر فلم کی کہانی ایک سماجی مسئلے کے گرد گھومتی ہے۔
مختصر فلم ‘لیک ویڈیو’ کا دورانیہ 13 منٹ اور 20 سیکنڈز پر مبنی ہے جس میں ایک ایسی لڑکی کو دکھایا گیا ہے جس سے اس کا منگیتر غیر اخلاقی تصاویر کا مطالبہ کرتا ہے۔
اس مختصر فلم کے حوالے سے کنزیٰ ہاشمی نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک پوسٹ بھی شیئر کی ہے۔
کنزیٰ ہاشمی نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ ‘مختصر فلم لیک ویڈیو دیکھیں، جسے دیکھنے کے بعد آپ سوشل میڈیا پر کچھ بھی پوسٹ کرنے سے پہلے دو بار ضرور سوچیں گے’۔
اداکارہ کنزیٰ ہاشمی کی مختصر فلم ‘لیک ویڈیو’ کو یوٹیوب پر ایک لاکھ سے زائد بار دیکھا گیا ہے۔

Kinza hashmiLeak videoreleaseshort film