Voice of Sindh
Sindh ki Awaaz!
  • facebook
  • twitter
  • google_plus
  • Email
Voice of Sindh

امریکی ماڈل کم کارڈیشین کا ٹک ٹاک اکاؤنٹ بلاک

کی طرف سے ویب ڈیسک پر اپریل 7, 2023

نیویارک: دُنیا بھر میں بے پناہ مقبول امریکی ماڈل کم کارڈیشین کا ٹک ٹاک اکاؤنٹ بلاک کردیا گیا۔
بیرون ملک کے ذرائع ابلاغ کے مطابق کم کارڈیشین کے ساتھ ان کی بیٹی نارتھ ویسٹ کے اکاؤنٹ پر بھی ٹک ٹاک کی جانب سے مبینہ طور پر پابندی لگادی گئی ہے۔
کم کارڈیشین اور ان کی بیٹی کے اکاؤنٹ پر 15.5 ملین فالوورز اور 454 ملین سے زیادہ لائیکس تھے جو اب نامعلوم وجوہ کی بنا پر بند کردیا گیا ہے۔
سوشل میڈیا پر امریکی ماڈل کے مداحوں کی جانب سے ایسے اسکرین شاٹس شیئر کیے، جن میں بتایا گیا ہے کہ اس صفحے پر پابندی عائد کردی گئی ہے، جس پر مداح تشویش میں مبتلا ہوگئے اور سوشل میڈیا پر سوالات کے ڈھیر لگادیے۔
خیال رہے کہ ٹک ٹاک نے تاحال کم کارڈیشین اور ان کی بیٹی کے اکاؤنٹس بلاک کرنے کی کوئی وضاحت نہیں دی۔

kim kardashiantik tokTiktok Account Block
  • انٹرٹینمنٹ
  • خاص خبریں
شئیر کریں
متعلقہ اشاعت

ڈائریکٹر کے نامناسب چھونے پر تھپڑ مار کے سیٹ سے چلی گئی تھی، سارہ عمیر

کیا شان مسعود سے قومی ٹیسٹ ٹیم کی قیادت چھننے والی ہے؟

فلمی دُنیا میں رہنے والے بھارتیوں کو پاک فوج نے حقیقت بتادی، بہروز سبزواری

چاہت فتح علی خان کا وطن کی محبت میں نیا ملی نغمہ ریلیز

پاک افواج کے شہدا اور غازی ہمارے قومی ہیرو

ایئر وائس مارشل اورنگزیب گوگل پر زیادہ سرچ کی جانے والی شخصیت

بھارتی وزیر نے کرنل صوفیہ کو دہشت گردوں کی بہن قرار دے دیا

تبصرے (0)
کمینٹ شامل کریں
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • کاروبار
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
ڈیسک ٹاپ ورژن دیکھیں