پشاور: خیبر پختون خوا کے وزیراعلیٰ محمود خان نے آج ہی اسمبلی تحلیل کرنے کا اعلان کردیا۔
وزیراعلیٰ محمود خان نے صوبائی کابینہ کے اجلاس سے خطاب میں کہا کہ خیبرپختونخوا اسمبلی کی تحلیل کے لیے سمری آج ارسال کریں گے اور ملکی مفاد میں اسمبلی آج ہی تحلیل کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ گزشتہ چار سال انتہائی خوش اسلوبی سے گزرے، تمام کابینہ ارکان، حکومتی، اپوزیشن ارکان اور بیورو کریسی کا شکر گزار ہوں، عوام کا خصوصی شکریہ جنہوں نے مجھ پر اعتماد کیا۔
وزیراعلیٰ محمود خان کا کہنا تھا کہ عام انتخابات میں پورے ملک میں دوتہائی اکثریت سے حکومت بنائیں گے، امپورٹیڈ حکمرانوں کے باعث ملک میں عدم استحکام ہے، اب کرپٹ ٹولے سے چھٹکارا ناگزیر ہوچکا ہے۔
واضح رہے کہ کے پی کے کے وزیراعلیٰ محمود خان نے دو تین روز قبل بھی اسی طرح کا اعلان کیا تھا۔