راولپنڈی: سیکیورٹی فورسز نے خیبر پختون خوا میں دو مختلف کارروائیاں کرتے ہوئے 13 خوارج کو جہنم واصل کردیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق فورسز نے باڑہ اور بنوں کے علاقوں میں کارروائیاں کیں، باڑہ میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن میں 10 خوارج ہلاک ہوئے جب کہ ضلع بنوں میں آپریشن کے دوران 3 خوارج جہنم واصل ہوئے۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ علاقے میں خوارج کے خاتمے کے لیے کلیئرنس آپریشنز جاری ہیں۔
وزیراعظم شہباز شریف نے خیبر پختون خوا میں 13 خوارج کو ہلاک کرنے پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ فورسز نے پیشہ ورانہ مہارت سے بنوں اورباڑہ میں دہشت گردوں کو جہنم واصل کیا، سیکیورٹی فورسز دہشت گردی کے خلاف سیسہ پلائی دیوار کی مانند اور ان کے خاتمے کے لیے مصروف عمل ہیں۔