ضلع خیبر: سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، دہشت گرد کمانڈر جہنم واصل

راولپنڈی: خیبر ضلع میں سیکیورٹی فورسز کے آپریشن کے دوران دہشت گرد کمانڈر لیاقت علی عرف شاہین جہنم واصل ہوگیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے خیبر ضلع کے شکاس علاقے میں خفیہ معلومات کی بنیاد پر مشترکہ آپریشن کیا، جس کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں دہشت گرد کمانڈر لیاقت علی عرف شاہین مارا گیا جب کہ سپاہی سلیم نے جام شہادت نوش کیا۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ مارے گئے دہشت گرد سے متعلق مسنگ پرسن کا پروپیگنڈا بھی کیا گیا۔ ہلاک دہشت گرد سیکیورٹی فورسز کے خلاف دہشت گردی، ٹارگٹ کلنگ اور بھتہ خوری میں ملوث تھا۔ مارے گئے دہشت گرد سے بھاری تعداد میں اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا۔ علاقے میں کلیئرنس آپریشن کیا جارہا ہے۔

ISPRKhyber DistrictOne Terrorist Commander KilledSecurity Forces Operation