نواز کی میڈیکل رپورٹس کی کمیشن سے تحقیقات کی درخواست پر خصوصی بینچ تشکیل

اسلام آباد: عدالت عالیہ اسلام آباد نے نواز شریف کی میڈیکل رپورٹس کی کمیشن کے ذریعے تحقیقات کرانے کی درخواست پر بینچ تشکیل دے دیا۔
اسلام آباد ہائی کورٹ میں نواز شریف کی میڈیکل رپورٹس کی کمیشن کے ذریعے تحقیقات کرانے کی درخواست جمع کرائی گئی تھی، اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ نے درخواست پر سماعت کے لیے خصوصی بینچ تشکیل دے دیا ہے۔
نواز شریف کی میڈیکل رپورٹس کی کمیشن کے ذریعے تحقیقات کرانے کی درخواست پر سماعت جسٹس عامر فاروق اور جسٹس محسن اختر کیانی پر مشتمل خصوصی بینچ کرے گا جب کہ کیس کی سماعت 24 نومبر کو ہوگی۔ واضح رہے کہ نواز شریف کی اپیلوں پر خصوصی بینچ سماعت کررہا ہے، جس کی سماعت 24 نومبر کو ہی ہوگی اور اب وہی بینچ اس درخواست پر سماعت 24 نومبر کو کرے گا۔

islamabad High courtNawaz sharif