پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما اور سابق قائد حزب اختلاف خورشید احمد شاہ بھی کورونا وائرس میں مبتلا ہو گئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق سابق قائد حزب اختلاف پابند سلاسل ہیں تاہم بھتجے کی وفات کی وجہ سے انہیں ان دنوں پرول پر رہائی دی گئی ہے۔خیال رہے کہ خورشید شاہ کی پرول پر رہائی کی مدت آج رات ختم ہونا تھی تاہم رہائی کی مدت ختم ہونے سے ایک دن پہلے ہی ان کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا۔تفصیلات کے مطابق کورونا ٹیسٹ مثبت آنے پر پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما کو این آئی سی وی ڈی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔خیال رہے کہ تین روز قبل سید خورشید احمد شاہ کے بھتیجے سید عدیل شاہ کا کورونا وائرس کے باعث کراچی کے نجی اسپتال میں انتقال ہوا گیا تھا۔بھتیجے کے انتقال کی وجہ سے سید خورشید احمد شاہ کو 48 گھنٹے پرول پر رہائی دی گئی بعد ازاں پے رول میں مزید 48 گھنٹوں کا اضافہ کیا گیا۔