عدالتی فیصلے کے معیار پر پوری اُترنے والی خواتین قیدیوں کو فوری رہا کیا جائے، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم نے عدالت عظمیٰ کے فیصلے کی روشنی میں انڈر ٹرائل اور سزا یافتہ خواتین قیدیوں کی فوری رہائی کا حکم دے دیا۔
وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت خواتین قیدیوں کی صورت حال پر اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا جس میں وزارت انسانی حقوق، اٹارنی جنرل پاکستان اور ماہرین قانون نے بھی شرکت کی۔
عمران خان نے انڈر ٹرائل خواتین قیدیوں کو فوری طور پر رہا کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ خواتین قیدیوں کے حوالے سے سپریم کورٹ کے فیصلے پر عمل کیا جائے، جو قیدی خواتین سپریم کورٹ کے فیصلے کے معیار پر پوری اترتی ہیں ان کو فوراً رہا کیا جائے۔
وزیراعظم نے غیر ملکی قیدی خواتین پر بھی رپورٹس مانگ لیں اور سزائے موت یافتہ خواتین قیدیوں کی سزاؤں پر نظرثانی کی رپورٹ بھی طلب کرلی۔

Female prisonerPM Imran Khan