اوکاڑہ: دو مسلح ملزمان نے خاتون کو گن پوائنٹ پر یرغمال بناکر اجتماعی زیادتی کا نشانہ بناڈالا۔
متاثرہ خاتون کے مطابق وہ کھیتوں میں کام کے لیے گئی تھی، جہاں 4 ملزمان شاہد، محمد رمضان، رضوان اور محمد عمران نے اسے گن پوائنٹ پر یرغمال بنالیا۔
خاتون کا کہنا ہے کہ ملزمان میں سے شاہد اور رمضان نے خاتون کو زیادتی کا نشانہ بنایا جب کہ باقی 2 ملزم نگرانی کرتے رہے۔اس ضمن میں پولیس کا کہنا ہے متاثرہ خاتون کا میڈیکل کروا لیا گیا ہے جب کہ چاروں ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے ملزم شاہد اور رمضان کو گرفتار بھی کرلیا گیا ہے، دیگر دو ملزمان کی تلاش کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں۔