نیویارک: دسمبر 2019 میں چین سے پوری دنیا میں پھیلنے والے کورونا وائرس کی تباہ کاریاں جاری ہیں جب کہ سائنس دانوں کی جانب سے وائرس کا خاتمہ کرنے والی ویکسین کی آزمائش بھی کی جارہی ہے۔
اب ہر کوئی کورونا وائرس کی علامات سے واقف ہے، جس میں خشک کھانسی، بخار، نزلہ اور ذائقہ محسوس نہ ہونا شامل ہے۔
اینلز آف نیورولوجی میں شائع شدہ حالیہ مطالعے میں بتایا گیا ہے کہ متعدد کورونا وائرس کے مریضوں میں خشک کھانسی اور خراب گلے سے قبل بھی 4 علامات ظاہر ہوئی ہیں۔
کورونا مرِیضوں میں نیورولوجیکل علامات رپورٹ ہوئی ہیں جن میں سر درد، چکر آنا، دورہ پڑنا اور غور و فکر کرنے کی صلاحیت میں کمی شامل ہے۔
اس مطالعے میں امریکا کے نارتھ ویسٹرن میڈیسن کے محققین نے کورونا وائرس کے 19 مریضوں کی جانچ پڑتال کی، جس میں انہیں معلوم ہوا کہ ان مریضوں میں کووڈ 19 کی عام علامات ظاہر ہونے سے قبل نیورولوجیکل علامات ظاہر ہوئی ہیں۔
مطالعے کے بانی آئیگور کورلنک کا کہنا ہے کہ اس مطالعے سے سامنے آنے والی کورونا وائرس کی ابتدائی علامات لوگوں کو جاننا بے حد ضروری ہے کیونکہ یہ نیورولوجیکل علامات کھانسی، نزلہ اور سینہ جکڑنے سے قبل ظاہر ہوتی ہیں۔