نعمان اعجاز گھٹیا آدمی، ان سے نفرت کرتا ہوں، خلیل الرحمٰن قمر

لاہور: ٹی وی اور فلموں کے صف اول کے مصنف اور ہدایت کار خلیل الرحمٰن قمر نے کہا ہے کہ دنیا میں اگر کسی شخص سے نفرت ہے تو وہ اداکار نعمان اعجاز ہیں۔
خلیل الرحمٰن قمر نے نجی چینل کو انٹرویو میں کہا کہ نعمان اعجاز ایک گھٹیا آدمی ہیں۔ پوری دنیا میں صرف نعمان اعجاز ہیں جن سے مجھے نفرت ہے، باقی لوگوں پر غصہ آتا ہے لیکن نفرت کسی سے نہیں ہے۔
ایک سوال کے جواب میں خلیل الرحمٰن قمر نے کہا کہ اپنے ڈرامے میں ایک کردار نعمان اعجاز کو دیا تھا، کیونکہ وہ برے اور گھٹیا آدمی کا کردار تھا۔ اس کے لیے نعمان اعجازکو محنت نہیں کرنا پڑی کیونکہ وہ خود بھی ایسے ہی ہیں۔ نعمان اعجاز سے نفرت کے باوجود ان کو درگزر کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ نعمان اعجاز کے یقینا چاہنے والوں کو میری بات بری لگے گی لیکن سچ یہی ہے۔ نعمان اعجاز اچھے اداکار ضرور ہوں گے، لیکن وہ اچھے انسان نہیں ہیں۔ کسی بھی محفل میں کوئی ایسا شخص آپ کو ملے جس سے آپ نفرت کرتے ہیں تو سلام دعا کے بعد آگے بڑھ جانا چاہیے، تاکہ ماحول خراب نہ ہو۔
اس سے قبل نعمان اعجاز نے بھی خلیل الرحمٰن قمر کے بارے میں ناپسندیدگی کا اظہار کرتے ہوئے انہیں ذہنی مریض قرار دیا تھا۔

About Nauman IjazActorBad RemarksKhalil ur rehman qamarmedia talk