خلیل الرحمان قمر کا ہمایوں سعید کے ساتھ مزید کام نہ کرنے کا عندیہ

کراچی: آئے روز مختلف تنازعات کی زد میں آنے والے معروف ڈرامہ رائٹر خلیل الرحمان قمر نے اداکار ہمایوں سعید کے ساتھ مزید کوئی پروجیکٹ نہ کرنے کا عندیہ دے دیا۔
ایک حالیہ انٹرویو میں میزبان نے خلیل الرحمان قمر سے سوال کیا کہ وہ زیادہ تر پروجیکٹس ہمایوں سعید کے ساتھ کیوں کرتے ہیں؟ جس پر انہوں نے جواب دیا کہ ہوسکتا ہے اب وہ ایسا نہیں کریں گے۔
میزبان نے مزاحیہ انداز میں دوبارہ سوال کیا کہ کیا ہمایوں سعید کی کانپیں ٹانگتی ہیں کسی اور کے ساتھ کام کرنے میں؟ جس پر خلیل الرحمان قمر کا کہنا تھا کہ اب میری کانپیں ٹانگتی ہیں بھئی۔
خلیل قمر کا کہنا تھا کہ میرا خیال ہے کہ اب ہم زیادہ کام نہیں کر پائیں گے۔ خلیل الرحمان قمر نے یہ بھی بتایا کہ جلد ان کا نیا ڈرامہ میں منٹو نہیں ہوں آرہا ہے، جس میں ہمایوں سعید، صنم سعید، سجل علی، صبا حمید، صبا فیصل اور دیگر شامل ہیں۔
خیال رہے کہ خلیل الرحمان قمر اور ہمایوں سعید نے مل کر مشہور ڈرامہ میرے پاس تم ہو، فلم پنجاب نہیں جاؤں گی اور لندن نہیں جاؤں گا جیسے کئی کامیاب پروجیکٹس دیے ہیں۔

 

Drama writerHumayun SaeedKhalil ur rehman qamar