خلیل قمر اچھا لکھتے ہیں، لیکن حالیہ ڈرامے میں فیل ہوگئے، شمعون عباسی

کراچی: ہمایوں سعید کو اداکار و ہدایت کار شمعون عباسی نے ڈراموں سے متعلق اہم مشورہ دیا ہے۔
شمعون عباسی نے ایک نجی ٹی وی کے شو میں بطور مہمان شرکت کی جہاں انہوں نے انڈسٹری کے حوالے سے گفتگو کی۔
شمعون عباسی نے ہمایوں سعید کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے ان کے حال ہی میں کیے گئے ڈرامے پر بات کی اور کہا کہ اب دوبارہ ایسا ڈرامہ نہیں کرنا۔
انہوں نے کہا کہ ڈرامے میں استعمال کی جانے والی زبان ہماری نہیں ہے، ہمایوں اور اداکارہ یمنیٰ زیدی کو غلط کاسٹ کیا گیا ہے۔
شمعون عباسی کا کہنا تھا کہ ڈرامے میں کراچی کے علاقے کورنگی کی بات کررہے ہیں لیکن یہ ڈرامہ کورنگی میں شوٹ ہی نہیں کیا گیا۔
انہوں نے ڈرامے کے رائٹر خلیل الرحمان قمر پر بات کرتے ہوئے کہا کہ خلیل صاحب بہت اچھا لکھتے ہیں لیکن اس ڈرامے کی اسکرپٹ میں وہ فیل ہوگئے ہیں۔

Fail in ScriptKhalil ur rehman qamarmedia talkNew Drama SerialShamoon Abbasi