بھارت میں کورونا کیسز میں اضافہ، دارالحکومت دہلی میں رات کا کرفیو نافذ

 

نئی دہلی: دنیا بھر میں کورونا وائرس کی تیسری لہر جاری ہے۔ تیسری لہر کے دوران وائرس کا پھیلاؤ گزشتہ دونوں لہروں سے زیادہ ہے۔ اپنے ابتدائی دنوں سے ہی بھارت میں کورونا کے اثرات بہت تیزی سے پھیلے ہیں۔ تیسری لہر میں بھی بھارت ان ممالک مین سرفہرست ہے جہاں کورونا کے مریضوں کی تعداد غیرمعمولی ہے۔ گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں بھارت بھر میں چھیانوے ہزار نو سو بیاسی افراد کورونا سے متاثر ہوئے ہیں۔ سب سے زیادہ متاثر شہر دارالحکومت دہلی ہے، جہاں گزشتہ روز کورونا وائرس کے 35 سو سے زائد مریض سامنے آئے اور 15 افراد ہلاک ہوگئے۔ کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کے اعداد و شمار دیکھتے ہوئے نئی دہلی کے وزیراعلیٰ اروند کیجری وال نے شہر میں رات کا کرفیو نافذ کردیا ہے۔ وزیراعلیِ دہلی کا کہنا ہے کہ یہ سخت فیصلہ شہر میں مہلک وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے کیا گیا ہے۔ ھکومت نے دلی میں رات 10 سے صبح 5 بجے تک کا کرفیو نافذ کردیا ہے۔ دہلی حکومت کے مطابق کرفیو 30 اپریل تک جاری رہے گا۔

Delhi night CurfewKejriwal imposed Curfew in Delhi