کراچی: شہر قائد میں بجلی فراہم کرنے کی ذمے دار نجی کمپنی کے الیکٹرک نے بجلی کی قیمت میں بڑے اضافے کی درخواست کردی۔
کے الیکٹرک کی جانب سے نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) کو درخواست دی گئی جس میں بجلی 5 روپے 18 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی درخواست کی گئی ہے۔
نیپرا کے مطابق درخواست رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی کی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کی گئی جس میں کےالیکٹرک نے نومبر کی فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بھی 31 روپے 70 پیسے کا اضافہ مانگا ہے۔
نیپرا کا کہنا ہے کہ کے الیکٹرک کی درخواست پر سماعت 3 جنوری کو ہوگی۔