سوپور: گزشتہ روز مقبوضہ کشمیر کے شہر سوپور میں معصوم بچے کے سامنے شہید کیے گئے نانا کی نمازِ جنازہ ادا کردی گئی۔ ترجمان سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ نے کہا کہ سوپور سانحے کو قریب سے دیکھ رہے ہیں، قتل میں جو بھی ملوث ہے اسے سزا ملنی چاہیے، عرب ٹی وی نے بھی بھارتی درندگی کا پول کھول دیا۔
سوپور میں معصوم بچے کے نانا کی نمازِ جنازہ میں لوگوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ ننھے بچے اور رشتے داروں نے بھی سچ بتادیا۔
بچے کے نانا کی لاش پر بیٹھنے کی تصویر سامنے آنے پر ہر آنکھ اشک بار ہوگئی، سوشل میڈیا پر بھارتی مظالم کی لوگوں نے بھرپور انداز میں مذمت کی۔ ترجمان جنرل سیکریٹری اقوام متحدہ نے کہا، سوپور واقعے کو قریب سے دیکھ رہے ہیں، قتل میں جو بھی ملوث ہے اسے سزا ملنی چاہیے۔
بھارت کو بین الاقوامی سطح پر ہزیمت کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔ شہید برہان وانی کی 8 جولائی کو برسی کے موقع پر مقبوضہ کشمیر میں ہفتہ شہادت منایا جائے گا، گاؤں، گاؤں تمام شہدا کی غائبانہ نمازہ جنازہ ہوگی۔ 7 اور8 جولائی کو بھارتی قبضے کے خلاف مظاہرے ہوں گے۔