شوپیاں: مقبوضہ کشمیر میں بھارتی درندگی کا سلسلہ نہ رُک سکا، ضلع شوپیاں میں 2 نوجوانوں کو شہید کردیا گیا۔
قابض فوج نے ضلع شوپیاں کے علاقے مل ہورا میں سرچ آپریشن کی آڑ میں نوجوانوں کو گولیوں کا نشانہ بنایا، علاقے میں انٹرنیٹ اور موبائل سروس بند کرکے گھر گھر تلاشی بھی لی گئی۔
غاصب فوج نے سری نگر، پلواما، بڈگام، بارہ مولا اور کلگام کے کئی علاقوں میں بھی نام نہاد سرچ آپریشن کیا اور متعدد نوجوانوں کو گرفتار کرلیا، ظالمانہ کارروائیوں کے خلاف کشمیریوں نے احتجاج کیا۔