یوم استحصال کشمیر آج: قومی اسمبلی میں یوم استحصال پر قرارداد منظور

اسلام آباد: مقبوضہ جموں و کشمیر، پاکستان اور دُنیا بھر میں بھارت کے 5 اگست 2019 کے غیر قانونی اقدام کے خلاف یوم استحصال کشمیر منایا جارہا ہے۔
قومی اسمبلی نے یوم استحصال کشمیر پر قرارداد منظور کرلی۔
قومی اسمبلی میں مقبوضہ کشمیر سے متعلق قراردادیں رکن اسمبلی شازیہ مری اور وفاقی وزیر امیر مقام کی جانب سے پیش کی گئی تھیں۔
قرارداد میں کشمیر کے ڈھانچے کو تبدیل کرنے کے بھارتی اقدامات کی مذمت کرتے ہوئے مطالبہ کیا گیا کہ بھارت اپنے 5 اگست کے غیر قانونی اقدامات واپس لے۔
قرارداد میں مزید کہا گیا کہ کشمیریوں پر بھارتی مظالم جنیوا کنونشن کی خلاف ورزی ہے ، بھارتی افواج کے کشمیریوں پر جاری مظالم کی مذمت کرتے ہیں اور پاکستان کشمیر کی غیر متزلزل اخلاقی و سفارتی امداد جاری رکھے گا۔
ایوان میں اظہار خیال کرتے ہوئے وفاقی وزیر امور کشمیر امیر مقام نے کہا کہ بھارت کے اپنے آئین کے مطابق کشمیر کی خصوصی حیثیت تبدیل نہیں کی جاسکتی، بھارت کے اقدامات کو پہلے بھی مسترد کیا اور آج بھی مسترد کرتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ بھارت کو آپریشن بنیان مرصوص کے بعد معلوم ہوا کہ وہ کتنے پانی میں ہے۔

 

#Youmeistehsaalkashmir5 AugustIndiaKashmirNational assemblyResolution Approvedtoday